اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنرل عاصم منیر نے 17 ویں سربراہ کے طور پر پاک فوج کی کمان سنبھال لی

images 78

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھال لیں۔

منگل کے روز جی ایچ کیو میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد  ہوئی جس کے مہمان خصوصی سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹیکے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، حاضرسروس اورریٹائرڈ اعلٰی فوجی افسران سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی حکومت کی نمائندگی  وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کی۔

سبکدوش ہونے والے  فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے  تقریب کے آغاز میں  یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ،شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی، اس کے بعد پاک فوج کے بینڈز نے قومی ترانے اور ملی نغموں کی دھنیں پیش کیں اور قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔

مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل عاصم منیر کے ہمراہ پنڈال آمد پر گارڈز نے انہیں سلامی دی ، تقریب کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سےکیا گیا جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو الوداع گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کمان کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا اسٹک اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیرکےحوالے کی اور انہیں گلے لگاکر مبارکباد دی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481