اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری مال روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

Screenshot 20221128 202939 1

مری (نمائندہ خصوصی)

مری مال روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل اور اس کے قرب و جوار کو دھوئیں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو 112 کو فورا اطلاع کی گئی۔ امدادی ٹیموں کی بروقت آمد اور فوری کاروائی سے آگ کو پھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ فائر فائٹرز نے کمال مہارت سے آگ پر قابو پا لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مری، ان کا عملہ اور پاک فوج کے جوان بھی فورا موقع پر پہنچ گئے اور امداد کاموں میں حصہ لیا۔

آپریشن کو موثر بنانے کے لیے ویو فورتھ روڈ کو بند کر دیا گیا۔ ہوٹل کے دو کمرے بری طرح متاثر ہوئے اور کچھ سامان کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہری بھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے۔

Screenshot 20221128 202751 1


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481