اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اعظم سواتی دوبارہ کیوں گرفتار ہوئے؟

azam sawati

قومی اداروں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر متنازعہ ٹویٹ نے تحریک انصاف  کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر ایف آئی اے کی حراست میں پہنچا دیا۔

واضح رہے کہ اس الزام کے تحت ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ انھیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے حراست میں لیا ہے۔

ایف آئی اے کے اہلکاروں نے اتوار کی صبح اعظم سواتی کو چک شہزاد میں واقع ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر ان کے نام لے کر ہرزہ سرائی کی تھی اور سنگین الزامات عاید کیے تھے۔ اعظم سواتی نے افسران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان  خلاف ہر قانونی و اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو حراست میں تشدد اور بلیک میل کرنے کی ویڈیو ان کی اہلیہ کو بھیجنے کی تکلیف کو کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا؟ ناانصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی حمایت میں سینیٹرز کی اپیلوں کے 15 دن سے زیادہ گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ کے دروازے ان کے لیے بند رہے۔ وہ ٹویٹ کرتا ہے اور دوبارہ گرفتار ہو جاتا ہے۔ اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہو گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481