اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کے استعفوں سے کتنی نشستوں پر دوبارہ الیکشن ہوں گے؟

60b1343bcf302

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیراطلاعات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت  کے استعفوں کی صورت میں  قومی اور صوبائی اسمبلی کی کل 859 میں سے 563 نشستوں پر دوبارہ انتخابات کرانا ہون گے۔

اپنے  ایک بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ  اس وقت پاکستان بھر میں 859  اسمبلی نشستوں پربراہ راست انتخابات ہوتےہیںجبکہ  تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں 567 نشستوں پرانتخابات ہوں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان میں سے  قومی اسمبلی کی 123 نشستوں پر، پنجاب اسمبلی کی 297، کے پی کی 115، سندھ اسمبلی کی 26 اور بلوچستان اسمبلی کی سات نشستوں پر عام انتخابات کرانا پڑیں گے۔

پی ڈی ایم حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات کے نام پر رانا ثنااللہ اینڈ کمپنی کو پسینے کیوں آ رہے ہیں؟ عمران خان کا اپنی جماعت اور عوام پر اعتماد ہے کہ وہ  اپنی ہی حکومتیں تحلیل کر کے انتخابات میں جا رہے ہیں، گھوڑا بھی حاضر  ہے اور میدان بھی۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھاکہ انتخابات  واحد حل ہیں ، اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ کار ملک میں سیاسی استحکام  لانے کا سبب نہیں بن سکتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481