اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان ،عمران خان نے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا

imran

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تمام صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر کے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے ۔ ہفتے کی شام راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اچانک اور غیر متوقع اعلان کیا اور کہا کہ وہ کرپٹ نظام کا مزید حصہ نہیں رہ سکتے لہذا وہ تمام اسمبلیوں سے اپنی جماعت کے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس وقت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت موجود ہے ۔ مبصرین کے مطابق عمران خان نے اسمبلیوں سے استعفوں کا بڑا اعلان کرکے نہ صرف حکومت کو سرپرائز دیا ہے بلکہ اسے دفاعی پوزیشن میں بھی دھکیل دیا ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ اگرچہ عمران خان بظاہر فوری الیکشن یا قبل از وقت انتخابات کے مطالبے سے یہ کہہ کر دستبردار ہوگئے ہیں کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ الیکشن کب ہوتے ہیں اگر نو ماہ بعد بھی انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو ان کی جماعت ہی کامیاب ہوگی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے پیچھے بنیادی مقصد حکومت کو قبل از وقت انتخابات کے لیے دباؤ میں لانا ہے ۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے سربراہ نے حکومتی خدشات کے برعکس اسلام آباد نہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حالات خراب نہیں کرنا چاہتے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481