اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی جلسہ ،فیض آباد انٹر چینج مکمل طور پر سیل

7d4a46a1 0e95 46f5 9520 cf05715b320e

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر حکومت نے فیض آباد انٹر چینج کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے ۔ مری روڈ کے دونوں اطراف پر کنٹینر لگا کر ہر قسم کی آمد و رفت مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا جلسہ آج شام کو مری روڈ پر رحمان آباد کے مقام پر منعقد ہو رہا ہے اس میں شرکت کے لیے ہزاروں کارکن اور حامی پہلے ہی مری روڈ پہنچ چکے ہیں۔دوسری طرف پنجاب کے مختلف شہروں سمیت کے پی کے اور آزاد کشمیر گلگت بلتستان سے بھی قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر شام پانچ بجے کے بعد مری روڈ پر واقع ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے گراؤنڈ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں گے جس کے بعد انہیں جلسہ گا لے جایا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مری روڈ پر اقبال پارک کے سامنے تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے کیمپ لگایا گیا ہے جہاں جلسے اور مارچ کیلئے ماحول بنایا جارہا تھا جبکہ پارک کے اندر ایک خیمہ بستی بھی بسائی گئی ہے جہاں بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکن موجود ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481