اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی ، اسلام آباد ٹریفک پلان اپڈیٹ

images 79

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے اور ریلیوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے راولپنڈی اسلام آباد کے لیے الرٹ جاری کیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

روات ٹی کراس سے راولپنڈی پشاور روڈ جانے والی ٹریفک کے لیے ڈائیورژن رکھا گیا ہے۔

روات ٹی کراس سے ٹریفک اسلام آباد میں داخل ہو سکتی ہے. (1 لائن کھلی ہے)۔

کورال کے مقام پر اسلام آباد ایکسپریس وے سے راولپنڈی تک ٹریفک پرانا ایئرپورٹ روڈ استعمال کر سکتی ہے (1 لائن کھلی ہے)

*اسلام آباد ایکسپریس وے کورال سٹاپ پر بند ہے۔

*اسلام آباد ہائی وے جانے کے لیے فیض آباد پل کے نیچے راستہ کھلا ہے۔

*آئی جے پی روڈ، مری روڈ اور راولپنڈی کی طرف جانے کے لیے فیض آباد کے تمام راستے بند ہیں۔

*آئی جے پی روڈ فیض آباد کی طرف اور نائنتھ ایونیو کے سگنل پر نائنتھ ایونیو بند رکھا گیا ہے۔

*26 نمبر چونگی پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

*حاجی کیمپ روڈ سے اسلام آباد چوک تک ٹریفک کے دونوں طرف ڈائیورشنز رکھے گئے ہیں۔

*اسلام آباد ایئرپورٹ اور موٹروے کے لیے سری نگر ہائی وے ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔

*مری روڈ راولپنڈی کی طرف ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے فیض آباد میں ڈائیورشن رکھا گیا ہے۔متبادل کے طور پر ٹریفک کو اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

*ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کا داخلہ اور ایگزٹ بند ہے۔
*متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ اور ایوب چوک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

*سرینا چوک کا داخلہ ایک لین کے لیے کھلا ہے جبکہ باہر نکلنے کا راستہ مکمل طور پر بند ہے۔

*فیض آباد بس ٹرمینل ٹریفک کے لیے بند ہے۔اسلام آباد کی دیگر تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مارچ اور جلسے کے پیش نظر راولپنڈی میں آج میٹرو بس سروس معطل رہے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481