اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف مری کے حقیقی کارکنوں نے علم بغاوت بلند کر دیا

IMG 20221126 WA0005

پاکستان تحریک انصاف مری میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور پرانے اور نظریاتی کارکنوں نے ورکرز کنونشن میں منتخب ارکان اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔دوسری طرف پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے اور ٹکٹ نہ ملنے پر نالاں مری کے ہیوی ویٹ سیاستدان سردار سلیم نے بھی غیر اعلانیہ طور پر اپنا گروپ بنا رکھا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں مری سے قومی اسمبلی کی نشست پر صداقت عباسی جب کہ صوبائی نشست پر میجر لطاسب ستی منتخب ہوئے تھے۔
مذکورہ دونوں شخصیات کے حوالے سے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں میں کافی عرصے سے بے چینی پائی جا رہی تھی۔ تاہم جب تک تحریک انصاف اقتدار میں رہی اس حوالے سے کھل کر لب کشائی نہیں کی گئی ۔ حالانکہ مقامی سطح پر کارکنوں کو نظر انداز کیے جانے اور ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے حوالے سے شکایات عام تھیں۔ ذرائع کے مطابق اب جب کہ تحریک انصاف اقتدار سے باہر ہو گئی ہےتو اختلاف رکھنے والے کارکن اور رہنما بھی کھل کر بولنے لگے ہیں۔
گزشتہ روز مری میں تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں بہت بڑی تعداد میں کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس اجتماع سے تحریک انصاف کے رہنما سعد جمیل عباسی ، ایاز عباسی، ظہیر احمد ستی، شفاقت عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔
سعد عباسی کا کہنا تھا کہ ان سمیت کئی سینئر کارکنوں کو ابتدائی برسوں میں ایم این اے صداقت عباسی کی قربت حاصل رہی۔ تاہم مختصر عرصہ میں ہی ان کے گرد ایک مخصوص مفاد پرست ٹولے نے اپنا اثر و رسوخ قائم کر لیا۔ جو بیوروکریسی اور دیگر اداروں میں اپنے کام تو نکلواتے رہے مگر عام کارکنوں کو ذلیل کیا جاتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مری تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کے سپاہی ہیں۔  وہ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ لیکن انہوں نے یہ طے کرلیا ہے کہ اب تحریک انصاف مری کو مفاد پرست ٹولے کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے خطاب میں صداقت عباسی اور ان کے حامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ سردار سلیم کی مری کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

IMG 20221126 WA0008

IMG 20221126 WA0007

IMG 20221126 WA0010


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481