اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہد خاقان عباسی نے نیب ختم کرنے کا مطالبہ کیوں کیا ؟

Shahid Khaqan Abbasi

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان  قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے لیکن اگر وہ قانون سے باہر جانے کی کوشش کریں گے تو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ نیب کو ختم کرکے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے۔ جو آدمی دوسروں کا احتساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو۔ اس لیے ضروری ہے کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونے کے لیے مارچ کر کے راولپنڈی  آنا چاہتے تھے۔ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹ چکا ہے۔ تاہم اگر اب وہ نیا تماشا کھڑا کریں گے تو اس کا نتیجہ وہ خود دیکھ لیں گے۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر بلا وجہ انتشار پھیلایا گیا۔ عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ روس سے بات کرنے پر امریکا کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ خام تیل حکومت امپورٹ نہیں کرتی بلکہ  یہ کام آئل ریفائنریز کرتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481