اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پولیس تھانہ مانگل کی بڑی کارروائی، ترہانہ کے رہائشی شخص کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

IMG 20221125 WA0025

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )

تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگل کی حدود ترہانہ میں گزشتہ رات افسر شاہ ولد نوران شاہ اور ثاقب شاہ ولد افسر شاہ ساکنان ترہانہ نے احسان ولد جلیل کو گھر سے بلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف تھانہ مانگل میں زیر دفعات 302/34 پی پی سی مقدمہ درج کر لیا گیا۔‌

ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر مانگل پولیس نے بر وقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول 30 بور برآمد کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او ایبٹ آباد نے بر وقت کارروائی عمل میں لانے پر مانگل پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481