اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکہ میں مقیم خطہ کوہسار (آزاد کشمیر) کے نامور صحافی عارف الحق عارف کے ساتھ شام

9837caf7 69c0 4494 9606 7ea514b1fd5a

عارف الحق عارف

اسلام آباد کے ایک معتبر تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف پالیسیز سٹڈیز کے چیئرمین خالد رحمن نے”ہمارے ساتھ ایک شام“ کے نام سے اپنے آڈیٹوریم میں ایک خوبصورت محفل دلبراں سجائی، جس کا ایک مقصد ہماری 55 سالہ صحافت کی یادیں تازہ کرنا اور اپنے تجربات بیان کرنا تھا۔ نیز اس کے ساتھ ساتھ عرصے کے بعد اپنے پرانے یاران دلبراں، احباب جمیعت، 1960کے عشرے کے روم میٹس اور کلاس فیلوز اور صحافی دوستوں سے ایک ہی جگہ ملنے کا موقع بھی فراہم کرنا تھا۔ اس لحاظ سے یہ مجلس کافی کامیاب رہی۔ اس کی صدارت گیلپ پاکستان کے سربراہ اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور اقراء یونیورسٹی کے مقبول استاد پروفیسر ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی نے کی۔  یاران طرح دار کی اس محفل میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے سینئر صحافیوں، دانشوروں اور احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے مطابق خالد رحمن کے اپنے ادارے کے تعارف، پروگرام کی نوعیت اور ہمارے بارے میں مختصر تعارفی کلمات کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی زندگی، تعلیم،  ۱۹۴۷ کی ہجرت، کراچی جانے کی روداد اور کوچہ صحافت میں قدم رکھنے اور پھر ۵۵ سال کے سفر کا احوال اور تجربات کو بیان کیا۔

3a09cead b3d4 4a0b 87fe b67f5a96dbbe 411ad6fe e876 4fdf 83bc c7eafebbb058 d7e4c7ce 7bd6 43fd 98f3 ff200ff73c841149ae6d 6a4f 4338 ad8c 3acbcbac03e2 1

سوال جواب کا سیشن بھی ہوا اور صدر مجلس ہمارے بھائی اعجاز شفیع گیلانی کے موثر اختتامی خطاب کے بعد یہ محفل ختم ہوئی۔ جس کے بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے موسم کے لحاظ سے ٹھنڈے اور سیاسی اعتبار سے گرم موسم میں گرما گرم چائے اور چٹ پٹے سموسوں اور دیگر ماکولات سے مہمانوں کی خاطر مدارات کی گئی۔ اسلام آباد آنے والے راستوں کی بندش کے باوجود ملاقات کرنے والے احباب اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر کسی نہ کسی طرح ہم سے ملنے پہنچ ہی گئے۔ ان سب احباب سے عرصے کے بعد مل کر جو خوشی ہوئی، ان پیار بھرے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا بڑا مشکل کام ہے۔ ہم ان تمام دوستوں کے اس جذبہ خلوص و محبت کے بڑے قدردان ہیں کہ انہوں نے ہمیں اب تک یاد رکھا ہوا ہے اور وہ محض اللہ تعالی کی رضا کے لئے ہم سے محبت اور پیار کرتے ہیں۔ باہمی دوستیوں اور بھائی چارے کے ان رشتوں کو اللہ تعالی ہمیشہ قائم رکھے۔ اس تقریب کے تجویز کنندہ آفتاب اقبال اور منتظم انسٹیٹیوٹ کے ڈارئریکٹر جنرل نوفل شاہ رخ نے اس محفل کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے میں بڑی محنت کی۔ اللہ تعالی ان کو اس کا اجر دے۔

اس خوبصورت محفل کو جن دوستوں نے رونق بخشی ان میں مشہور مصنف، کالم نگار اور سیاسی تجزیہ نگار رؤف کلاسرا، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال شام، سابق فیڈرل سیکریڑی ارشاد احمد کلیمی، آزاد کشمیر کے سابق سیکریٹری انفارمیشن سلیم بسمل، مشہور مزاح نگار اور شاعر احمد حاطب صدیقی (ابو نثر )، ہمارے کلاس فیلو سپریم کورٹ کے نامور وکیل حشمت علی حبیب ایڈوکیٹ، افغانستان، نیپال اور دیگر کئی ممالک میں پاکستان کے سابق سفیر ابرار حسین، پاکستان ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر نیوز نذیر تبسم ، جماعت اسلامی پاکستان کے سابق میڈیا کے نگراں شاید شمسی، روزنامہ امت کے گروپ ایڈیٹر سجاد عباسی، جامعہ کراچی اور کنگ سعود یونیورسٹی کے سابق استاد ڈاکٹر آصف قریشی، محققہ اور معلمہ محترمہ حبیبہ طلعت، صحافی، کالم نگار اور رفاہ یوینورسٹی میں علومِ ابلاغیات کے استاد ظفر محمود شیخ، سابق ہفت روزہ ”وقت“ کے مدیر اور اسلامی یونیورسٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پبلی کیشنز محمود احمد فاروقی، حکیم محسن ترمذی، جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر پیر عبد الرحمٰن قریشی، امت میں “ سیلانی کی ڈائری” کے نام سے لکھنے والے کالم نگار احسان کوہاٹی، ماہنامہ سب رنگ ڈائجسٹ اور سب ہی ادبی ڈائجسٹوں میں کہانیاں لکھنے والے مقبول کہانی کار اور افسانہ نگار احمد اقبال، جماعت اسلامی راولپنڈی کے امیر اور اسکالر سید عارف شاہ شیرازی، کراچی کے مشہور صحافی اور اب رفاہ یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن کے استاد ضرار خاں، ساؤتھ ایشین نیوز ایجنسی کے سربراہ شکیل ترابی، جنگ اور اخبار جہاں کے سابق صحافی اور اب اسلام آباد میں این جی او کے سربراہ آفتاب اقبال، مشہور گراسری چین اسٹور عکاظ کے ڈائریکٹر انعام مسعودی، جنگ کے سینئر سب ایڈیٹر محمد کبیر، اور ارسلان بختیار شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481