اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف کے دو بھائی قاسم اور ہاشم بھی حافظ قرآن ہیں

75ac0c7f 32c9 49e1 aaa6 93bc48cc0ec3

یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے والے جنرل عاصم منیر نہ صرف خود حافظ قرآن ہیں بلکہ ان کا پورا خاندان "حفاظ کے خاندان” کے نام سے مشہور رہا ہے۔ ان کے دو بھائی قاسم منیر اور ہاشم منیر بھی حافظ قرآن ہیں۔
جنرل عاصم منیر کے والد سید سرور منیر راو لپنڈی کے علاقے لال کڑتی کے اسکول میں پرنسپل تھے۔ ان کا خاندان دینی رجحان کا حامل رہا ہے اور عاصم منیر کے والد نے اپنے محلے میں ایک مسجد تعمیر کرائی تھی جہاں سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل سمیت کئی بچے قرآن پاک پڑھنے جایا کرتے تھے۔
اس حوالے سے حافظ طاہر خلیل کا کہنا ہے کہ ان کے والد اور جنرل عاصم منیر کے والد آپس میں گہرے دوست تھے اور دونوں نے یہ طے کیا تھا کہ اپنے بچوں کو اسکول کی تعلیم دلانے سے پہلے حافظ قرآن بنائیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا ، ننھے عاصم منیر نے پہلے قرآن پاک مکمل کیا اور اس کے بعد اسکول میں داخلہ لیا ۔ عام تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ ہے کہ عاصم منیر نے 38 برس کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کیا جب وہ کرنل کی حیثیت مدینہ منورہ میں تعینات تھے تاہم ان کے بچپن کے دوست حافظ طاہر خلیل  اس حوالے سے قدرے  مختلف کہانی بیان کرتے ہیں ۔ غیر ملکی  نیوز ویب سائٹ  اردو نیوز سے بات کرتے ہوئےحافظ خلیل کا کہنا تھا کہ عاصم  منیر ایک لائق طالب علم تھے اور جب وہ 1974 میں میرے والد صاحب کے مدرسے میں قرآن مجید حفظ کرنے آئے تو انہوں نے صرف دو سال کے اندر حفظ قرآن مکمل کرکے اپنی ذہانت ثابت کردی تھی۔

b4e2101d 0f6d 4654 b2b0 074b28170759سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل

راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والے عاصم منیر پاک فوج کے ان افسران میں شامل ہیں جو آفیسر ٹریننگ اسکول یعنی "او ٹی ایس” کے ذریعے آرمی آفیسر بنے۔ان کا تعلق منگلا کے 17 ویں او ٹی ایس کورس سے ہے۔
انہوں نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی تیسویں بٹالین میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ جنرل عاصم کو 2018 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی تاہم انہوں نے 27 نومبر 2018 کو آئی ایس آئی چیف کے طور پر چارج سنبھالا تھا مگر صرف نو ماہ بعد انہیں کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا تھا تھا۔ اس سے پہلے جنرل عاصم منیر ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس اور فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ جنرل عاصم منیر کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی دو اہم ترین انٹیلی جنس ایجنسیوں یعنی ملٹری انٹیلی جنس اور انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد آرمی چیف کا عھدہ سنبھالنے والے پہلے جرنیل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481