اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرمایہ کار آزادکشمیر آئیں حکومت مکمل تحفظ دےگی۔ سردار تنویر الیاس

images 64

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کار آزادکشمیر آئیں حکومت مکمل تحفظ دےگی،باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کو تمام تر بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں گی تاکہ وہ بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کر سکیں۔آزادکشمیر میں سرمایہ کاری سے مختلف سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ ہو گی اورمقامی سطح پر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ ہماری بیورو کریسی کام کرنا جانتی ہے جو باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ اپٹما ٹیکسٹائل انڈسٹری اگر آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آئے تو خوش آمدید کہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت مظفرآباد میں انوسٹمنٹ کانفرنس 2022کے اختتام پرحکومت آزادکشمیر اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس، لائل پورواریئرز کے مابین ایم او یو سائن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انوسٹمنٹ کانفرنس میں وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان کی موجودگی میں آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا، لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ، منرل ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، انڈسٹری آف کامرس، ٹورازم، آرکالوجی ڈیپارٹمنٹ، یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی،گورنمنٹ جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پراسیسنگ سینٹر ٹیوٹا آزادکشمیر، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ سے آزادکشمیر حکومت کی جانب سے چیمبر آف کامرس فیصل آباد کے مابین مختلف MoUsپر دستخط کیے گئے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ان پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ عبدالماجد خان، وزیر انڈسٹریزچوہدری محمد مقبول، صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد ڈاکٹر خرم طارق، چیئرمین لائل پورواریئرز تاثیر اکرام رانا، سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری انڈسٹریز و معدنی وسائل وجاہت رشید بیگ، سیکرٹری برقیات چوہدری محمد طیب،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد محی الدین قادری، سیکرٹری ٹیوٹا یونس میر، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈائریکٹر جنرل سیاحت تہذیب النساء، ڈی جی لائیو سٹاک، ڈی جی زراعت، ڈی جی معدنیات، ٹیوٹا حکام کے علاوہ فیصل چیمبر آف کامرس اور لائل پوروارئرز کے وفد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے کہاکہ سیاحت کے حوالہ سے ہمارا خطہ دنیا کا خوبصورت ترین علاقہ ہے، سیاحت کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کیلئے حکومت آزادکشمیر ترجیحی بنیادوں پر اقداما ت اٹھارہی ہے۔  وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ الیکشن 2021 کے منشور میں یہ بات شامل تھی کہ ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں گے۔ ڈیری فارم بنا کر آزادکشمیر کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ ہم کشمیر کے کلچر اور ثقافت کے حوالہ سے پوری دنیا میں مثبت پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔ باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کو یہاں مکمل سہولیات اور مہمان نوازی سے نوازہ جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لائل پور وارئیرز کے چیئرمین تاثیر اکرام رانا آزادکشمیر عظیم لوگوں کا خطہ ہے، آج ہونے والے معاہدے آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی جانب پہلا قدم ہے۔ ہم وزیراعظم آزادکشمیر کی خصوصی دعوت پر یہاں آئے ہیں۔ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس آزادکشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481