اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کیرئر پر ایک نظر

images 71

وزیراعظم کی جانب سے نامزد کردہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی درخشاں پیشہ ورانہ کیریر رکھتے ہیں۔

ان کا تعلق سندھ رجمنٹ سے ہے اور وہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے دور میں ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی رہے ہیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرتے رہے ہیں، جبکہ وہ انٹرا افغان مذاکرات کرنے والے کوآرڈینیشن گروپ کا بھی اہم حصہ تھے۔
علاوہ ازیں جنرل ساحر شمشاد گلگت بلتستان اصلاحی کمیٹی کے رکن رہے اور بطور لیفٹننٹ جنرل چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔اس وقت وہ پاک فوج کی ٹین کور یعنی راولپنڈی کور کے کمانڈر ہیں جہاں سے انہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481