اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نامزد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

images 67

نامزد آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر شاندار پیشہ ورانہ کیریئر کے مالک ہیں۔وہ منگلا ٹریننگ اسکول سے پاس آؤٹ ہوئے اور انہوں نے فوج میں فرنٹئیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

جنرل عاصم منیر نے بھی موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت بطور بریگیڈیئر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں کمان سنبھالی تھی ۔ انہیں 2017 میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس مقرر کیا گیا اور ایک برس بعد اکتوبر 2018 میں آئی ایس آئی کا سربراہ بنا دیا گیا تاہم وہ اس عہدے پر مختصر عرصے کےلئے ہی فائز رہے۔

آئی ایس آئی چیف کے عہدے سے تبادلے کے بعد لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا اور اس کے دو سال بعد وہ جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہوئے جہاں وہ اس وقت بھی اسی عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی جیسے دونوں اہم ترین حساس اداروں میں رہ چکے ہیں۔ اسی طرح جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہیں جو اعزازی شمشیر یافتہ ہیں۔

جنرل عاصم منیر کی زندگی کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ بطور لیفٹیننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران انہوں نے قرآن پاک حفظ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481