اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف کی تعیناتی پر وزیر اعظم کو اختیار مل گیا، آج بڑا فیصلہ ہو سکتا ہے

COAS

حکمران اتحاد  یعنی پی ڈی ایم میں شامل  تمام جماعتوں کے نمائندگان نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف پر بھرپور اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں کلی اختیار دے دیا ہے۔

بدھ کی شب وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا  ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں کے قائدین و رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال کے علاوہ پاک فوج میں  اہم تعیناتیوں  پر مشاورت کی گئی اور وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کواس حوالے سے اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر تمام پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ سب سے پہلے پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی فیصلہ کریں گے اسے ہماری حمایت حاصل ہو گی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے کہا کہ اللہ نے آپ کو عزت اور منصب سے نوازا ہے، اہم تقرری کرنا آپ کا آئینی حق ہے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس حوالے سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں گے، جے یو آئی  ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

بے اے پی کے خالد مگسی نے بھی اسی موقف کا اعادہ کیا۔ اسی طرح وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے والد کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کےخالد مقبول صدیقی اور شاہ زین بگٹی نے بھی وزیر اعظم کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ علاوہ ازیں اسلم بھوتانی، محسن داوڑ اور آفتاب شیرپاؤ نے بھی وزیراعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کا وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481