اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لانگ مارچ کے حوالے سے تحصیل مری میں بھی تیاریاں عروج پر

images 65

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے ملک بھر کی طرح ضلع مری میں بھی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔  کارکنوں سے رابطہ مہم کا سلسلہ بھی کئی دنوں سے جاری ہے۔ حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے قائد کوہسار و سابق ناظم تحصیل مری، سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار محمد سلیم خان اور سردار منصور سلیم نے اہل علاقہ کی دعوت پر یونین کونسل گھوڑا گلی مری کے علاقہ جاوہ کے مختلف علاقوں میں بڑی کارنر میٹنگز میں شرکت کی۔

سردار سلیم نے اس موقع پر عوام، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو حقیقی آزادی مارچ کے مفہوم  اور اس کے مستقبل میں ملک وقوم پر ہونے والے مثبت اثرات کے حوالے سے مکمل آگاہی دی۔

سردار سلیم نے سب کو لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کی بھی دعوت دی۔  منعقدہ کارنر میٹنگز میں حلقے کے لیے سردار برداران کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آئندہ الیکشن میں سردار محمد سلیم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا بھی کیا گیا۔

بعد ازاں سردار سلیم خان علاقہ میں ہونے والی مختلف فوتگیوں پر تعزیت کے لیے بھی اہل خانہ سے ملے ، اظہار افسوس کیا اور مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعائیں بھی کیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481