اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

برفباری سیزن میں سیاحوں اور شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات اور فول پروف تحفظ فراہم کیا جائے گا

Screenshot 20221123 224648 1

ڈپٹی کمشنر ضلع مری احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ آمدہ برفباری سیزن میں سیاحوں اور شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات اور فول پروف تحفظ فراہم کیا جائے گا۔  اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور برفباری کے دوران کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مری کو ضلع کا درجہ ملنے سے مری اور کوٹلی ستیاں میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا مری کو ضلع کا درجہ دیے جانے کا بنیادی مقصد ہی علاقہ کی بہترین اور ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینا ہے۔

سیاحوں کو پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے جھیکاگلی میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر جلد شروع کردی جائے گی۔ مری اور کوٹلی ستیاں کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔  ضلع بننے کے بعد تمام محکموں میں ہزاروں ملازمین بھرتی کئے جائیں گے، جس سے علاقہ میں بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

صحت، تعلیم، زراعت، لائیو سٹاک کے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا اور غیر فعال اداروں کو فعال کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع مری احمد حسن رانجھا نے پہلے ڈپٹی کمشنر مری کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر سیاسی، سماجی، کاروباری و صحافتی شخصیات کے وفود سے ملاقات پر کیا۔ وفود میں ہوٹل ایسوسی ایشن مری ( رجسٹرڈ )کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی، ہوٹل ایسوسی ایشن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سلیم اکابر عباسی، سٹیزن فورم مری کے سرپرست اعلی راجہ مسعود آصف عباسی، مسلم لیگ ق تحصیل مری کے صدر راجہ ظہور عباسی اور دیگر شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع مری احمد حسن رانجھا نے کہا کہ ضلع مری کا ریونیو بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کثیر فنڈز کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔ مری میں دیگر اہم پوسٹوں پر بھی جلد تعیناتیاں مکمل ہو جائیں گی۔  اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف، اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں فروا بتول، ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر، نائب تحصیل دار مری محمد جمال نذیر اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481