اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ماجد ستی قتل کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے کوہسار یونائٹڈ فرنٹ کا احتجاجی مظاہرہ

IMG 20221123 WA0158

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) راولپنڈی میں لینڈ مافیا کی جانب سے قتل کیے جا نے والے ماجد ستی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سامنے کوہسار یونائٹڈ فرنٹ کے رہنما محمد سفیان عباسی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مری، کو ٹلی ستیاں، ہزارہ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے محمد سفیان عباسی، مقدمے کے مدعی حاجی ارشد، صداقت عباسی، لطاسب ستی، مر تضیٰ ستی، بابر ستی، آصف شفیق ستی، عمر فاروق ستی، طارق ستی، سجاد الحسن عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے محمد سفیان عباسی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ماجد ستی کے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزاءل دے تاکہ شہید کے اہل خانہ کو انصاف فراہم ہو۔ بے لگام مافیا طاقت کے نشے میں جب چاہے لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ شروع کر دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اہل کوہسار کا مطالبہ ہے کہ ماجد ستی کے کیس کی صاف اور شفاف تحقیقات کر کے بے لگام قاتل مافیا کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس سفاکانہ قتل کے مجرموں کو سزاء ملنے تک مری، کو ٹلی ستیاں، ہزارہ اور آزاد کشمیر کی عوام چین سے نہیں بیٹھے گی، انھوں نے مزید کہا کہ خطہ کوہسار کے لوگ خواب غفلت سے بیدار ہو چکے ہیں اور اب وہ کسی بھی فرد سے ہونے والے ظلم کے خلاف متحد ہو کر تحریک چلائیں گے،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481