اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہزارہ کے پہلے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کو فعال کر دیا گیا

IMG 20221123 WA0126

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی ) ہزارہ کے پہلے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کو ایبٹ آباد میں فعال کر دیا گیا ہے۔ضلع کی ماڈل نیبر ہوڈ کونسل وارڈ 11 کنج قدیم کے 12 سو گھروں کے کچرا کو ٹھکانے لگانے کے لئے سالڈ ڈمپنگ پوائنٹ پر 1 کروڑ 50 لاکھ کی مالیت سے پلانٹ لگایا گیا ہے۔ ضلع میں پہلی ماڈل کونسل میں 1 لاکھ 90 ہزار ڈالر، 4 کروڑ سے زاید کی لاگت سے پانی کے دو واٹر ٹینکوں کی مرمت ،تزئین و آرائش ، نئی پائپ لائنیں، 25 kv ٹرانسفارمر ، حفاظتی دیوار ، کچرا کنڈی کے لیے باسکٹس ، دو ٹرالی رکشہ ، سولر لائٹس اور وارڈ 11اور 12 کے لیے دو 30 ہارس پاور بوسٹر کی پانی سپلائی کی موٹریں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پراجیکٹ منیجر آکسفیم پاکستان فرح منور ، عمر اصغر فاؤنڈیشن کی راشدہ دوآحد ، چیئرمین بورڈ آف گورنر میجر (ر) ذوالفقار احمد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنیئر ریحان یوسف ، ممبران بورڈ آف گورنر خالد خان سدوذئی، رابعہ سلطان ایڈووکیٹ ، چیئرمین ماڈل ویلج وارڈ 11عامر فضل، چیئرمین وارڈ 12سردار شبیر ، وائس چیئرمین چوہدری عامر جلیل کے علاوہ واسا کے افسران ، آکسفیم پاکستان اور عمر اصغر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران، فاروقیہ ویلفیئر سوسائٹی وارڈ 12 کے عہدیداران اور سرکردہ افراد شریک تھے۔

تقریب میں پراجیکٹ منیجر آکسفیم پاکستان فرح منور نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس منصوبہ کی بروقت کامیاب تکمیل ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ مستقبل میں اس کی بہتری کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ واسا کی گورننگ باڈی نے ہر موقع پر تعاون کیا ۔ عوام اس کو کامیابی سے چلانے کے لئے واسا کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، تاکہ ماڈل معاشرہ کو تشکیل دینے میں معاونت مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ملک میں کوئی بہترین مثال موجود نہیں ہے۔ ایبٹ آباد میں ماڈل ویلج کے لئے واسا کا آکسفیم سے کام کا بہترین تجربہ رہا ہے۔ ان کی ٹیم نے بڑی تندہی سے کام کو سرانجام دیا، جو شروع میں بہت مشکل لگ رہا تھا ۔

چئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر میجر (ر) ذوالفقار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان کے لیے صفائی ایمان کا حصہ ہے۔ لیکن ہمارے ہاں المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے لیے اور اصول اور توقعات جب کہ دوسروں کے لیے الگ اور مختلف رویہ رکھتے ہیں۔ عوام کے تعاون کے بغیر ایسے منصوبوں کو کامیاب بنانا ممکن نہیں ہے۔ اس منصوبہ کی پراجیکٹ منیجر فرح منور اس کو کامیابی سے چلانے میں اپنا ساتھ جاری رکھیں اور اس پلانٹ کے سولر سسٹم سے انسلاک کے لئے فنڈز مہیا کرنے میں کردار ادا کریں۔ تقریب میں ایگزیکٹو آفیسر واسا، انجنیر ریحان یوسف کا کہنا تھا کہ واسا دستیاب وسائل کے ساتھ جہاں تک ممکن ہوگا بہترین سہولیات فراہم کرے گا اور پانی کی تقسیم میں مشینری کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بلز کو کم سے کم کیا جاسکے۔ اس موقع پر وارڈ 11 کے چیئرمین عامر فضل کا کہنا تھا کہ وارڈ کو مثالی بنانا مسلسل محنت و کاوش کا ثمر ہے ۔ وارڈ میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے کچن کا کچرا باقی کچرے سے الگ کرنے کے لیے ہر گھر میں علاحدہ باسکٹ فراہم کی گئی ہیں۔ سالڈ ویسٹ پلانٹ تک منتقل کرنے کے لئے 25 اہلکاروں پر مشتمل عملہ موجود ہے جن کے پاس دستی ریڑھیاں اور دو رکشہ گاڑیاں موجود ہیں۔ ان انتظامات سے وارڈ کو صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے ماڈل پراجیکٹ کے دائرہ کار کو شہر کی دیگر ملحقہ کونسلوں تک پھیلایا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481