Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

"ایبٹ آباد پریس کلب بڑے سانحات میں امید کی کرن بن کر سامنے آیا”

6eacbea0 e147 4550 8133 516deede4343

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹرز عارف جاوید ،ڈائریکٹر پولیس ٹرینگ سکول مانسہرہ قمر حیات خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں پیش آنے والے سانحات میں ایبٹ آباد پریس کلب کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ایک وقت تھا جب پولیس بیرک تک مقید تھی ،یہاں کے میڈیا نے شہر کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے ببانگ دہل ساتھ دیا جب بڑے بڑے اسٹیک ہولڈر نظریں پھیر چکے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

1149ae6d 6a4f 4338 ad8c 3acbcbac03e2

تقریب میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی محمد نذیر ،اے ایس پی کینٹ اعتزاز احمد ،ڈی ایس پی گلیات راجہ محبوب الرحمن کے علاوہ ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ،سینئر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری ،رکن فیڈرل ایگزیکٹو کونسل پی ایف یو جے محمد عامر شہزاد جدون جنرل سیکرٹری اے یو جے ندیم جدون نے بھی خطاب کیا ۔مہمان خصوصی ایڈیشنل ایس پی عارف جاوید ڈائریکٹر پولیس ٹرینگ سکول مانسہرہ قمر حیات کا کہنا تھا ایبٹ آباد ہزارہ کاریجنل ہیڈکوارٹر ہے۔ جس سے ریجن کے دوسرے اضلاع کے عوام کے مسائل کا بھی ایبٹ آباد پولیس کو سامنا رہتا ہے ۔لیکن یہاں ایبٹ آباد پریس کلب کا کردار انتہائی زمہ دارانہ اور شفاف رہا ہے۔ کسی صحافی نے کبھی کسی غیر قانونی کام کیلئےدباؤ نہیں ڈالا اور نہ ہی اس میں ملوث رہے۔انہوں نے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر ملازمت کا حصہ ہے۔لیکن یہاں ایک یادگار وقت گزرا ہے۔

ایڈیشنل ایس پی عارف جا وید کا کہنا تھا ایبٹ آباد پریس کلب نے ہمیشہ مثبت سوچ کو پروان چڑھایا اور ضلع کے امن کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ایک وقت یہاں ایسا بھی آیا پولیس تھانوں اور بیرک تک محدود اور مقید ہوکر رہ گئی تھی ،اس مشکل لمحہ میں ایبٹ آباد پریس کلب نےاس معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا ،جس سے بڑے بڑے اسٹیک ہولڈر بھی منہ موڑ چکے تھے۔

یس ایس پی ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ قمر حیات خان کا کہنا تھاکہ ایبٹ آباد میں اے ایس آئی سے  پولیس میں شروعات ہوئی،عینی شاہد ہوں ایبٹ آباد پریس کلب بڑے سانحات میں امید کی کرن بن کر سامنے آیا۔۔ایبٹ آباد کے مسائل کے حل میں صحافیوں کا کردار دیگر شہروں سے ہمیشہ منفرد پایا ہے۔انہوں نے بڑے کھلے دل سے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں کردار ادا کیا۔قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس سردار نوید عالم اور دیگر صحافی قائدین کا کہناتھا ہمیشہ اپنے شہر اور اس کے لوگوں کو اپنایا ہے۔یہاں کے میڈیا نےاپنے پیشہ ورانہ امور میں دلجمعی سے کام کیا ہے۔ تاریخ شاہد ہے ضلع میں بڑے بڑے واقعات رونما ہوئے ایبٹ آباد پریس کلب کے ممبران ضلع کے امن وامان برقرار رکھنے کے کھڑے ہوئے اور کھڑے رہیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481