اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اپوزیشن کوبلدیاتی الیکشن سے ادھر ادھر نہیں ہونے دیں گے, سردار تنویر الیاس

Photo of PM AJK at Mirpur 1 21 11 2022
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوبلدیاتی الیکشن سے ادھر ادھر نہیں ہونے دیں گے۔سیاست اور کھیل میں ہار جیت لازم و ملزوم ہیں،اپوزیشن جماعتوں کے قائدین غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کروانا چاہتے تھے جبکہ ہم نے جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا،پی ٹی آئی اقتدار اور اختیارات گراس روٹ لیول تک لے جانا چاہتی ہے۔بلدیاتی الیکشن اب کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔بلدیاتی الیکشن کروا کر ”کشمیر بدلے گا”یہ میرا خواب ہے اس کو پورا کرون گا۔ریاست کے اندر ہر پارٹی کے امیدوار کو سلام کرتا ہوں جو الیکشن کے حامی ہیں۔ایک ہفتہ کے دوران پیپلز پارٹی کے 64 اُمیدواروں نے
پارٹی قیادت کو ٹکٹ واپس کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جن کے جذبوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور کی جانب سے ضلع بھر کے بلدیاتی امیدوران کے ساتھ منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سٹی صدر چوہدری منشاء نقشبندی نے سرانجام دئیے۔تقریب سے آزاد کشمیر کے وزراء حکومت چوہدری ارشد حسین،چوہدری یاسر سلطان،پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں پی ٹی آئی کے راہنماؤں چوہدری جاوید اقبال،چوہدری محمد عارف،سکندر بیگ،چوہدری مشتاق،چوہدری صابر،راجہ نوید اختر گوگا،الحاج غلام رسول عوامی،چوہدری صہیب ارشد،رمضان چغتائی،سائیں ذوالفقار علی،شیخ ارشد برقی،چوہدری محمود علی،انصر صارم ڈاکٹر معروف،چوہدری امجد سمیت میونسپل کارپوریشن ہا کے کونسلرز،ڈسٹرکٹ کونسلر کے امیدوار ان اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔
وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن ہر قیمت اور ہر صورت میں مقررہ تاریخ میں ایک ہی دن میں منعقد ہون گے۔امیدواران افواہوں پر کان نہ دھریں،اپوزیشن کو بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے حقوق پر شب خون مارنے نہیں دیں گے۔پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کئی عشروں کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے کروائے اور آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہمارے منشور میں شامل تھا اس کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں اتنی بڑی رقم خرچ ہونے کے بعد الیکشن کے التواء کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کا علم پہلے  بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہاتھ میں تھا اب میرے ہاتھ میں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن اور نظریہ کو مقدم رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں نوابزادہ نصر اللہ خان سمیت بڑے جید لیڈر الیکشن ہارے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں ہوا کہ انہوں نے سیاست چھوڑ دی. سیاست اور کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے،اپوزیشن بلدیاتی الیکشن ہار چکی ہے انہوں نے کہاکہ اگر اپوزیشن نے الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کی تو ان کی عوام میں بولتیاں بند کردیں گے یہ کون  ؟ہوتے ہیں لوگوں کے حقوق چھیننے والے
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اقتدار کو گراس روٹ لیول تک لے جانا چاہتی ہے اس لئے بلدیاتی انتخابات بھی ہم نے جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہماری نیت میں نہ پہلے کھوٹ تھا اور نہ اب ہے۔پی ٹی آئی کی قیادت نہ جھوٹ بولتی ہے اور نہ ہی اپنے کارکنان سے ان کا اختیار چھینا نا چاہتی ہے۔ ہم پارٹی کو لوکل نمائندوں کے ذریعہ گراس روٹ لیول تک لیکر مضبوط کرنا چاہتے ہیں بلدیاتی انتخابات کے ذریعے پارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہونگی تو مقامی سطح کے مسائل بھی وہی نمائندے حل کروائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے بعد کشمیر میرے اور آپ کے خواب کے تحت بدلہ ہوا نظر آئے گا۔کشمیر ہمیں تحفے میں نہیں ملا بلکہ اس کے چپے چپے میں شہداء کے خون کی قربانی شامل ہیں یہ وہ تاریخ ہے جس میں قربانیوں کی لازوال داستانیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے لئے سیکورٹی اپوزیشن نہیں ریاست نے فراہم کرنی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481