اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آج شاعر اور کالم نگار اطہر نفیس کا یوم وفات ہے

images 55 1

کنور اطہر علی خاں (اطہر نفیس) 1933 میں علی گڑھ (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان بننے کے بعد 1948 میں پاکستان آگئے۔ طویل عرصے تک ادبی ایڈیشن کے انچارج کے طور پر روزنامہ ’’جنگ‘‘ سے وابستہ رہے اور کالم بھی لکھتے رہے۔

سنجیدگی اور باقاعدگی کے ساتھ شاعری کا سلسلہ ان کے قیام کراچی سے شروع ہوا۔ غزل میں بے حد نام کمایا لیکن آزاد نظمیں بھی کہیں۔ اطہر نفیس کی شاعری کا مجموعہ’’کلام‘‘ کے نام سے 1975 میں شائع ہوا۔

وہ خوددار اور انا پرست ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے مہذب، شائستہ اور دھیمے مزاج کے انسان تھے۔ عمر کسی شریک حیات کی رفاقت کے بغیر گزار کر 21 نومبر 1980 کو ذات کی تنہائیوں سے نجات پائی۔

…۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا
کوئی مہر نہیں، کوئی قہر نہیں، پھر سچا شعر سنائیں کیا

اطہر تم نے عشق کیا، کچھ تم بھی کہو کیا حال ہوا
کوئی نیا احساس ملا، یا سب جیسا احوال ہوا

دروازہ کھلا ہے کہ کہیں لوٹ نہ جائے
اور اس کے لیے جو کبھی آیا نہ گیا ہو

اک آگ غم تنہائی کی جو سارے بدن میں پھیل گئی
جب جسم ہی سارا جلتا ہو پھر دامن دل کو بچائیں کیا

زخموں کے گلاب کھل رہے ہیں
خوشبو کے ہجوم میں کھڑا ہوں

راہ وفا دشوار بہت تھی، تم کیوں میرے ساتھ آئے
پھول سا چہرہ کہلایا اور رنگ حنا پامال ہوا

۔۔۔

اس شب کا نزول ہو رہا ہے
جس شب کی سحر نہ مل سکے گی

اک جنس وفا ہے جس کو ہر سو
ڈھونڈو گے مگر نہ مل سکے گی

۔۔۔

آتا پتہ کسی خوشبو سے پوچھ لو میرا
یہیں کہیں کسی منظر، کسی بہار میں ہوں

۔۔۔

ہوش اڑا اڑا دیے، راہ کے اضطراب نے
نکہت گل چلی تو تھی، باد صبا کے ساتھ ساتھ

Kalam Athar Nafees


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481