Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پٹن کلاں کے معصوم بچے کے غلط علاج پر کارروائی کا مطالبہ

1dd43a2c 84e5 4345 a8ec 1459d8ec7252

مسلم لیگ ن کے رہنما اوورسیز پاکستانی سردار وقار عباسی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، بے نظیر بھٹو ہسپتال ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے معصوم بچے کو غلط انجکشن لگا کر اس کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

سرکل بکوٹ، ایبٹ آباد کی یونین کونسل پٹن کلاں کے رہائشی سلیم قریشی کے معصوم بچے کو چھاتی کا انفیکشن ہوا تو وہ اسے بے نظیر بھٹو ہسپتال ایبٹ آباد لے کر گیا۔ جہاں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے غلط انجکشن لگانے کے نتیجے میں بچے کے سر میں دانہ نکل آیا، جو بعد میں سوراخ کی شکل اختیار کر گیا ۔

ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں نے سلیم قریشی کو 80 ہزار کا بل تھما دیا۔ سردار وقار عباسی نے اس سارے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور ڈاکٹروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی نہ گی گئی تو اہل علاقہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے ڈاکٹروں کے لائسنس فوری طور پر معطل کیے جائیں تاکہ دوبارہ کسی معصوم کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جا سکے۔ اس حوالے سے ابھی تک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد کا موقف سامنے نہیں آیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481