اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد میں قبضہ مافیا کے تین کارندے گرفتار

eaff831f 7a92 4d9e b772 cdf8299427db

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
تھانہ میرپور پولیس نے شہری کے مکان پر قبضہ کرنے اور دھوکہ دہی سے جعلی کاغذات تیار کرنے والے قبضہ مافیا کے تین کارندے گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ضلعی پو لیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں میرپور پولیس نے کاروائی کے دوران ، سجاد خان سکنہ سپلائی ایبٹ آباد کے مکان پر ناجائز قبضہ کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے زمین کے جعلی کاغذات بنانے والےملزمان، سجاد شاہ ولد ظاہر شاہ ، ظاہر شاہ ولد ہمیش گل اور اسد اللہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ میرپور میں زیر دفعات 448/419/420/34 پی پی سی مقدمہ درج  کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا۔

دریں اثنا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل نے عوام کو کہا کہ وہ کسی قسم کی شکایت پر مقامی تھانہ سے رجوع کریں شکایت کا ازالہ نہ ہو تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کے دفتر کا دروازہ ہر وقت کھلا ھے اور میں موجود ہوں جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی گنجائش نہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481