اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلدیاتی الیکشن کو اب کوئی نہیں روک سکتا. وزیر اعظم آزاد کشمیر

PM

وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کو اب کوئی نہیں روک سکتا ,31سال بعد اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہونے جا رہا ہے جو بھی بلدیاتی الیکشن کی مخالفت کرے گا وہ عوام کا دشمن سمجھا جاے گا اور عوام ایسے لوگوں کا محاسبہ کریں گے. کارکنان افواہوں اور جھوٹی خبروں پہ کان نہ دھریں، عملی میدان میں گھر گھر پہنچیں اور اپنی تیاری مکمل کریں سیاسی کارکن چاہے وہ کسی بھی جماعت کا ہو اسکا حق ہے کہ وہ الیکشن لڑے اور اپنے علاقے کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ریاست میں 31 سالوں بعد بلدیاتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور اقتدار عام آدمی تک منتقل ہونے جا رہا ہے جو لوگ بھی اس کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے وہ ہمیشہ کے لیے عبرت کا نشان بنا دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں کفل گڑھ کے مقام پر راجہ افتخار کے بیٹے راجہ اویس افتخار کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر عوامی وفود اور میڈیا نمایندگان سے بات چیت کرتے ہوے کیا.

اس موقع سابق امیدوار اسمبلی راجہ منظور کیانی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوے جبکہ انکے علاوہ عام آدمی عوامی پارٹی کے صدر سمیت درجنوں آزاد امیدواران نے تحریک انصاف کے امیدواروں  کے حق میں دستبرداری کا اعلان بھی کیا ۔ اس موقع پہ ضلع باغ کے تینوں حلقوں سے کارکنان تحرک انصاف سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں ہے یہاں کے با شعور عوام خود اس قابل ہیں کہ وہ امن و امان کو خراب نہیں ہونے دیں گے .

انہوں کے کہا کہ کفل گڑھ شہداء اور غازیوں کی سر زمین ہے یہاں کے عوام نے الیکشن میں جو کردار ادا کیا اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔انہوں نے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوے کہا کہ ہمارے قافلے کا حصہ بننے والوں کو کبھی مایوس نہیں کرونگا کارکنان کی عزت نفس سب سے زیادہ اہم ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کرونگا ریاست کی عوام سمجھ چکی ہے کہ انکے حقوق کا تحفظ صرف تحریک انصاف کر سکتی ہے عوام کی تواقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481