اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کا 26 نومبرکو پنڈی پہنچنےکا اعلان، اسلام آباد ہائی الرٹ

21905ef2 4dda 478b 8727 e7118c9eb564

تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان نے 26 نومبرکو کارکنوں اور عوام  کو راولپنڈی پہنچنےکی کال دے دی ہے جبکہ دوسری طرف

پولیس نے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کردی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہےکہ شہرکے داخلی و خارجی دس راستوں پرباڈی کیمروں کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، باڈی کیمروں  کا تجربہ پہلی بار کیا جا رہا ہے جس سے امن عامہ کی صورتحال کے دوران ریکارڈنگ کی جائےگی۔

ترجمان کے مطابق باڈی کیمروں کی ریکارڈنگ سے غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوگی،

اس کے علاوہ  جدید ٹیکنالوجی سے لیس پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان  بھی ڈیوٹی دیں گے۔

ہفتے کے روز لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈيو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھےمارنےکی کوشش کرنے والے اب بھی وہیں بیٹھے ہیں جبکہ مجھ پر 23 ایف آئی آرز کاٹی گئيں، ایسے رکھا جیسے وہ غدار ہوں ، ایسے ظلم کیا گيا جیسے وہ پاکستانی نہیں، انہوں  نے ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آج "نیوٹرل” نہ ہوں ورنہ آپ کی نسلیں پچھتائیں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موت غلامی سے بہترہے ،  میں سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا، ہمیں معلوم ہےکہ مارنے والے 2 تھے اور سامنے سےگولیاں آئیں، انہوں نے ملزم کو طوطےکی طرح رٹایا کہ میں اکیلا تھا ۔ عمران خان نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے تمام کارکن اور پاکستانی 26 نومبر کو پنڈی پہنچیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے پہلے اسلام آباد پہنچنےکی اپیل کی اور پیچھے سے آواز آنے پر فوراً ہی تصحیح کی کہ راولپنڈی پہنچیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کون سی قیامت آگئی تھی کہ ہمیں گرا کر ان چوروں کو بٹھا دیا، کوئی ایک چیز بتائیں کہ انہوں نے7 ماہ میں پاکستان میں کچھ اچھا کیا ہو، باہر کے لوگوں کو ان پر اعتماد ہے نہ ملک کے عوام کو ، دہشت گردی بڑھ گئی ہے ان کے پاس  سوچنےکا ٹائم نہیں، ان کے تو پاکستان میں کوئی مفادات نہیں ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481