اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملائیشیا کے الیکشن میں مہاتیر محمد کو شکست کا سامنا

c8866a62 7700 4a85 b9de 2a3a4828ba03

ملائیشیا میں ہفتے کے روز ہونے والے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم اور مردآہن مہاتیر محمد کو شکست کا سامنا یے ۔اب تک کے ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم انور ابراہیم کی جماعت 16 نشستوں کے ساتھ آگے ہے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا کی پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت کے لیے 112 نشستیں درکار ہوتی ہیں ۔ انتخابات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے مبصرین  ایک بار پھر یہ پیش گوئی کر رہے ہیں کہ ملائیشیا میں مخلوط حکومت بنے گی ۔
حیرت انگیز طور پر ماضی کی مقبول ترین شخصیت اور مرد آہن مہاتیر محمد اپنی نشست سے بھی الیکشن ہار رہے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مہاتیر محمد 1981 اور 2003 کے درمیان آہنی ہاتھوں سے ملائیشیا پر حکمرانی کرتے رہے۔ وہ 2018 کے عام انتخابات میں حزب اختلاف "امید کے اتحاد” کی قیادت کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں واپس آئے تھے۔

انہوں نے اصلاح پسند اتحاد نے نجیب عبدالرزاق پر بڑی فتح حاصل کی تھی۔ نجیب عبد الرزاق وزیر اعظم رہے اور بعد میں انہیں مالیاتی سکینڈل سے منسلک بدعنوانی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی اور  وہ  12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

مہاتیرمحمد  اپنی 93 ویں سالگرہ کے صرف دو ماہ بعد ایک بار پھر وزیر اعظم بن گئے تھے لیکن ان کی حکومت  کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا تھا اور یہ حکومت دو سال سے بھی کم عرصے میں اندرونی لڑائی کی وجہ سے گر گئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481