اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوہالہ پل پر خودکشی کرنے والے شخص کی دل خراش ویڈیو سامنے آگئی

0e3b2943 21a2 4d9f 8677 5e6b3cec4c74 1

کوہالہ پل سے دریائے جہلم میں میں کود کر خودکشی کرنے والے شخص کی دل خراش ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لگ بھگ پچاس برس کا ایک صحت مند شخص  جس نے سفید شلوار قمیض پر سویٹر پہن رکھی ہے ،پہلے کوہالہ پل کے نچلے حصے کی ریلنگ سے لٹکتا ہے ۔ پھر ایسا لگتا ہے کہ چند سیکنڈ سوچ بچار کے بعد وہ خود کشی کے اپنے فیصلے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے دریا میں چھلانگ لگا دیتا ہے۔
جمپ لگاتے ہوئے وہ اس بات کا دھیان رکھتا ہے کہ خشکی کے بجائے سیدھا دریا میں جا لگے ۔ خود کو دریائے جہلم کی بے رحم موجوں کے حوالے کر کے موت کو گلے لگانے والے ایک جیتے جاگتے جاگتے شخص کی زندگی کے آخری لمحات کی یہ کہانی دریا کے کنارے موجود کئی موبائل فون کیمروں میں محفوظ ہو رہی ہوتی ہے ، اور کچھ لوگ یہ تبصرہ بھی کرتے سنائی دیتے ہیں کہ یہ شخص یا تو پاگل ہے، یا پھر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسا کر رہا ہے،مگر دوسری طرف اس شخص کا نام اور بیوی بچے اچانک ” غیر محفوظ ” ہو جاتے ہیں مگر ان کی کہانی کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے والا کوئی نہیں۔( کوہسار نیوز کے پاس خودکشی کے اس منظر کی ویڈیو موجود ہے تاہم صحافتی اخلاقیات کے پیش نظر یہ ویڈیو پوسٹ نہیں کی جا رہی )

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دریائے جہلم کے جس مقام پر مذکورہ شخص نے خود کو بے رحم موجوں کے حوالے کیا ہے ، یہاں اور یہاں سے کچھ فاصلے پر واقع کنیر پل کے مقام پر خودکشی کے ان گنت واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ دریائے جہلم کی موجیں بے شمار ان کہی داستانوں کی امین ہیں ۔۔ مگر سرکش جہلم بزبان شاعر کہہ رہا ہوتا ہے ۔۔
دریا کو اپنی موج کی طغیانیوں سے کام
کشتی کسی کی پار ہو ، یا درمیان رہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481