اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کل صبح 9 بجے ادا کی جائے گی

images 39

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کل  اتوار کی صبح نو جامعہ دارالعلوم کراچی میں ادا کی جائے گی،

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق نماز جنازہ کے بعد جامعہ دارالعلوم کراچی کے قبرستان میں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔اس حوالے سے تمام  علماء کرام  و طلباء،متوسلین و متعلقین سے کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والے حضرات جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے مرتب کردہ نظم کا خیال رکھیں۔ اور کسی قسم کی بدنظمی نہ پیدا ہونے دیں۔

انہوں  نے مزید بتایا کہ قائدین وفاق المدارس نے تمام مدارس و جامعات اور تمام مسلمانوں سے مفتی اعظم پاکستان مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔واضح رہے کہ مفتی اعظم پاکستان کی رحلت کے بعد ملک بھر سے علمائے کرام سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی جانب سے تعزیت اور آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ملک کے علاوہ بیرون ملک سے بھی اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481