اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مادری زبانوں کا ادبی میلہ17، 18 اور 19 فروری کو اسلام آباد میں ہو گا

Picsart 22 11 19 09 41 59 203

ان شاء اللہ ہر سال کی طرح فروری 2023 میں بھی انڈس کلچرل فورم کے زیر اہتمام پاکستان کی مادری زبانوں کا تین روزہ ادبی میلہ اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ اس کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ 17، 18 اور 19 فروری ہیں۔ جب کہ مکمل تفصیلات جلد مشتہر کی جائیں گی۔

گزشتہ برس یہ میلہ اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔

اس ادبی میلے کا فارمیٹ یہ ہوتا ہے کہ اس میں گزشتہ برس شائع ہونے والی مادری زبانوں کی کتب کو شامل کیا جاتا ہے۔  تاکہ وہ زبانیں جو معدومیت کے خطرات سے دوچار ہیں ان کی بقا اور فروغ کی راہ ہموار ہو۔ گزشتہ برس پہاڑی زبان کی درج ذیل کتب ادبی میلے میں شامل تھیں۔

◄ مولاچھ (ناولٹ) ۔۔ ڈاکٹر محمد صغیر خان
◄ نویں سویل (شاعری)۔۔۔ پروفیسر اشفاق کلیم عباسی
◄ رنتن (ادبی رسالہ) ۔۔۔ راشد عباسی

گزشتہ میلے کی خوش آئند بات یہ تھی کہ کوہسار کے احباب پہلی دفعہ اس میلے میں کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

آپ احباب سے درخواست ہے کہ اس بار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس میلے میں تشریف لائیں۔ اساتذہ سے گزارش ہے کہ سکول کے بچوں کو میلے میں لائیں تاکہ مادری زبانوں کی اہمیت اجاگر ہو۔

میلے میں بچوں کی دلچسپی کی متعدد سرگرمیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ سائنسی ورکشاپس کا اہتمام ہوتا ہے۔ تمام پبلشر کے بک سٹال موجود ہوتے ہیں جہاں سے کتابیں 50 فی صد رعایتی قیمت پر خریدی جا سکتی ہیں۔

پاکستان بھر سے معروف شاعر ، ادیب اور دانش ور مختلف نشستوں اور مباحثوں کے ذریعے مادری زبانوں کی اہمیت، ان کو قومی زبانیں بنانے کی ضرورت، قومی ترقی کے حوالے سے مادری زبانوں کا کردار، مادری زبانوں میں ادب اطفال اور دیگر اہم موضوعات پر مقالے پیش کرتے اور مکالمہ کرتے ہیں۔

IMG 20220207 WA0172 2

FB IMG 1668838157664 1

Screenshot 20220205 233445 4 1


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481