اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

توشہ خانے کی گھڑی کے معاملے پر الزامات کی جنگ تیز

watch

وزیراعظم ہاؤس کے توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے کے دعویدار دبئی کے تاجر عمر فاروق ظہور کا کہنا ہے کہ دبئی میں گھڑیوں کے ڈیلر سے گھڑی کی پروموشن زلفی بخاری نے کرائی تھی جو ان کے اچھے دوست رہے ہیں۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرفاروق ظہور تو مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور مجھ سے ان کا دوستی کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے۔

عمر فاروق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زلفی بخاری نے ہی ڈیلرز سے رابطہ کیا تھا اور ویب سائٹ پر گھڑی کی مارکیٹنگ کرنے کے لئے کہا تھا۔اس کی تفصیل بتاتے ہوئے عمر فاروق نے کہا کہ میں نے اسٹائل آؤٹ واچز کے مالک سے بات کی اور کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ آپ نے گاڑی کی ٹرانزیکشنز کی ہیں۔ گھڑی تو میری پراپرٹی ہے آپ نے ایسا کس طرح کیا؟ ۔

اس کے جواب میں کمپنی کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ سب جھوٹ ہے۔ دراصل زلفی بخاری نے گھڑی کی  مارکیٹنگ کے لئے ہم سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کوئی اچھی آفر آتی ہے تو نے بتا دیا جاۓ ۔ چنانچہ انہوں نے زلفی بخاری سے گھڑی کی تصاویر لیں  اور اسے مارکیٹ کیا۔

عمر فاروق کے مطابق ان کے پاس گھڑی لاکر بیچی گئی ۔جب وہ گھڑی خرید چکے تو اس کے بعد معلوم ہوا کہ اس کی مارکیٹنگ کچھ اور لوگ بھی کر رہے ہیں۔

دوسری طرف زلفی بخاری نے عمر فاروق کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص جھوٹ بول رہا ہے اور اس کا مجھ سے دوستی کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے ۔ زلفی بخاری کے مطابق وہ تو ساری زندگی کبھی عمر فاروق سے نہیں ملے ایسا لگتا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ گاڑی کی فروخت کے حوالے سے اس کے بیانات میں تضاد ہے۔

جواب میں عمر فاروق نے زلفی بخاری کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تو ان کے اچھے دوست تھے ،پتہ نہیں انہوں نے اس قسم کا بیان کیوں دیا۔ زلفی اور ان کے والد کو اچھی طرح جانتا ہوں ۔

عمر فاروق نے فواد چوہدری کے بیانات پر بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اچھے دوست ہوا کرتے تھے مگر پتہ نہیں انہوں نے کیوں ایسے غلط الفاظ استعمال کیے۔ عمر فاروق نے بتایا کہ صدر عارف علوی جب دبئی آئے تو میں نے ان سے بھی ملاقات کی تھی اور انھوں نے میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی کوئی ایونٹ کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481