اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک بھر میں خناق کی بیماری پھیلنے کا انکشاف

hunak

وزارت صحت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ خناق کی بیماری ملک بھر میں پھیل چکی ہے ۔ واضح رہے کہ خناق کی بیماری کے زیادہ تر شکار بچے ہوتے ہیں اور بچپن میں خناق کے خصوصی ٹیکے بھی لگوائے جاتے ہیں ۔
وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک اس مرض سے کم و بیش 39 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ان میں سے سندھ میں تیس خبر پختونخواہ میں چودہ اور پنجاب میں جاں بحق ہونے والے دو بچے شامل ہیں ۔
اس تشویشناک صورتحال کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے اپنی ٹیمیں خیبر پختونخواہ اور سندھ روانہ کر دی ہیں۔ متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خناق کے مشتبہ کیسز کے سیمپل لیب کنفرمیشن کے لئے قومی ادارہ صحت کو بھیجے۔
ادھر بچوں کے امراض سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری سے بچاؤ صرف حفاظتی ٹیکوں سے ممکن ہے۔ماہرین کے مطابق صوبوں میں و یکسین کی کوریج کم ہے اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی مناسب انداز میں نہیں لگ پا رہے۔ علاوہ ازیں خناق کی بیماری کے علاج کے لیے دوا بھی مناسب مقدار میں دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481