اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

operation

لاہور ( کوہسار نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر کیے گئے آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک  کر دئیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خفیہ معلومات پر بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بلور کے مقام پر آپریشن کیاگیا، آپریشن ان دہشتگردوں کیخلاف شروع کیا گیا جو سکیورٹی فورسز، شہریوں پر فائرنگ اور ایم 8 موٹروے پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے والے تھے۔
بیان کے مطابق علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس نگرانی اورجاسوسی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور جوانوں کو علاقے میں اُتارنے کے لیے سکیورٹی فورسز کو ہیلی کاپٹر کا استعمال کرنا پڑا، اسی دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے،جن کے قبضے سے آئی ای ڈیز سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481