اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عبدالواجد کی ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ سے ملاقات

IMG 20221118 WA0136

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عبدالواجد نے ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ سے ملاقات کی۔  انھوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے معیاری تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں زیادہ آبادی کا تناسب نوجوانوں پر مشتمل ہے جن پر ملک و قوم کے مستقبل کا انحصار ہے۔ اس لیے ان کی مذہبی اور اخلاقی تربیت کرنا تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

مولانا عبدالواجد نے مزید کہا کہ دینی و اخلاقی تربیت کا نہ ہونا قوموں کو زوال اور پستی کی طرف لے جاتا ہے۔ تعلیمی اداروں میں ایسے پروگراموں کا ہونا لازمی ہے جن سے نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت بھی ہو۔ اساتذہ و طلبا کے لیے ضروری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دینی علوم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ دین فطرت انسان دوستی، اخوت، رواداری، اسلامی مساوات، باہمی تعاون اور صبر و تحمل جیسے اوصاف پیدا کرتا ہے۔ نئی نسلوں کی ان خطوط پر کردار سازی کر کے ہم دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
اِس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں نہ صرف اندرون ملک بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ادارے میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ یونیورسٹی میں مختلف سوسائٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو طلبا کی صلاحیتیں نکھارنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان میں سیرت النبی ؐسوسائٹی، کامسیٹس لٹریری سوسائٹی شامل ہیں۔تعلیمی ادارے کی سب سے پہلی اور اولین ذمہ داری طلبا کی علمی، ذہنی اور فکری استعداد بڑھانا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481