اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوہسار یونائٹیڈ فر نٹ کے رہنماء محمد سفیان عباسی کی میڈیا ٹاک پر حملہ فسطائیت کی بد ترین صورت ہے۔ سجاد احمد عباسی

IMG 20220117 WA0165 3

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی بھارہ کہو کے رہنما سجاد احمد عباسی نے قائد اعظم یونیورسٹی کے پرو فیسر ہود بائی کی قیادت میں لسانی تنظیموں کے غنڈوں کی جانب سے کوہسار یونائٹیڈ فرنٹ کے رہنما محمد سفیان عباسی اور دیگر معززین علاقہ کی میڈیا ٹاک پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔

کنونشن سینٹر میں بھارہ کہو بائی پاس کی عوامی سماعت کے بعد اہل کوہسار کے نمائندہ افراد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران پرویز ہود بائی نے قائد اعظم یونیورسٹی کی لسانی تنظیموں کے غنڈوں کے ہمراہ میڈیا ٹاک ٹیم پر حملہ کر دیا۔ جس پر کوہسار یونائٹیڈ فرنٹ کے کارکنان کی جوابی کاروائی کے بعد پرو یز ہود بھائی اور ان کے لائے ہوئے غنڈے فرار ہو گئے۔

سجا د احمد عباسی نے کہا کہ عوامی سماعت کے موقع پر سفیان عباسی اور دیگر زعماء کی جانب سے بھارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے حوالے سے دیے جانے والے حقائق پر مبنی دلائل سے گھبرا کر معززین علاقہ پر حملہ کرنا فسطائیت کی بدترین صورت ہے۔ انھوں نے قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی کو اس قسم کے متشدد عناصر سے پاک کروائیں، جن کی غنڈہ گردی یونیورسٹی سے نکل کر عام شہریوں کو متاثر کر رہی ہے۔ ایسا نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں اہل کوہسار ان کا محاسبہ خود کرنے پر مجبور ہوں گے۔

FB IMG 1668779192442


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481