Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیہون کے قریب المناک حادثے میں 12 بچوں سمیت 20 مسافر جاں بحق

acdident

سندھ کے شہر سیہون میں ٹول پلازہ کےقریب انڈس ہائی وے پر مسافر  وین گڑھے میں گر گئی جس کے نتیجے میں 12 بچوں سمیت 20 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے ذرائع سے ملنے والی تفصیل کے مطابق سہون کے قریب انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کٹ لگائے گئے تھے، تاہم حیرت انگیز طور پر 2 ماہ گزرنے کے بعد بھی گڑھے کو  پُر نہیں کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں اور  زخمیوں کو عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عمران قریشی نے تصدیق کی ہے کہ اس المناک حادثے میں20 افراد جاں بحق اور 13زخمی ہوئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 خواتین، 6 بچے اور 6 بچیاں شامل ہیں، بچوں کی عمریں 10سے 15سال کے درمیان ہیں،جبکہ 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ڈی سی جامشورو کا کہنا ہےکہ مسافروین میں 33 افراد سوار تھے، حادثےمیں 20 افراد جاں بحق ہوئے، 13کو زندہ نکال لیا گیا ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481