اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین کامفت علاج ہوگا

CM Punjab 1 19
پنجاب میں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین کامفت علاج ہوگا۔ روش کمپنی کینسر کی مریض خواتین کے مفت علاج میں معاونت کرے گی،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں روش (Roche) پاکستان لمیٹڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر حفصہ شمسی کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ بڑے ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کئے جائیں گے۔سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ اورتشخیص کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ کسی بھی اسٹیج پر کینسر تشخیص ہونے پرمریض کا مفت علاج ہوگا۔پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا مریضوں کوبھی علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے 37ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔خواتین میں کینسرکی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرزبھرپور کردارادا کرسکتی ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے روش کمپنی کو پنجاب میں پروڈکشن پلانٹ لگانے کی دعوت دی اور کہا کہ 10سال کیلئے ٹیکس فری زون قائداعظم بزنس پارک میں پلانٹ لگائیں۔روشن کمپنی پنجاب میں پروڈکشن شروع کرے،ہر ممکن تعاون کریں گے۔
مینجنگ ڈائریکٹرروش،حفصہ شمسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو آرہی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی کا پنجاب میں عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کامشن قابل تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ 8سے10ہزار خواتین کینسر میں مبتلا پائی جاتی  ہیں۔وزیراعلیٰ کے مشیر عامرسعید راں،روش کے ڈائریکٹر فنانس فرحان بھٹی،افتخار حسین،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن احمد جاوید قاضی،کینسر کے سپیشلسٹ پروفیسر عباس کھوکھر اورکوثر بانواوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481