اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں بدترین گیس لوڈ شیڈنگ سے چولہے ٹھنڈے

651521b9 f5c3 4500 95b8 8cc813aa48f2

مری میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس سپلائی بند ہونے سے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ۔۔ شدید مشکلات کے شکار شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ تین چار روز سے شدید بارشوں اور یخ بستہ برفانی ہواؤں نے لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے مگر مشکل یہ پیش آرہی ہے کہ دوسری طرف گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور گیس ہیٹر چلنے سے قاصر ہیں ، جس کی وجہ سے سردی کو انجوائے کرنا تو درکنار ، زندہ رہنا بھی دوبھر ہوگیا ہے.
مری کے قصائی محلہ ، لوئر بازار ، حاجی گلی ، شوالہ، ہل ڈھولو اور دیگر علاقوں کے عوام شدید سردی میں ٹھنڈے چولہوں کے ساتھ پریشانی کا شکار ہیں۔ متاثرہ متعلقہ علاقوں کے عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور گیس کی بندش کے مسئلہ کا حل نکالا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481