اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئیڈیاز 2022کا دوسرا دن ۔آرمی چیف ، کئی غیرملکی شخصیات کی آمد

army chief 1

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 شایان شان انداز میں جاری ہے، نمائش کے دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی شخصیات کی ایکسپو سینٹر آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے دورے کے دوران ملکی اور غیر ملکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے اسٹالز پرگئے اور مختلف مصنوعات کا معائنہ کیا۔اسی طرح پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے بھی پاک فضائیہ کے اسٹالز کا دورہ کیا۔

نمائش میں شریک غیر ملکی مہمانوں نے پاکستان کی دفاعی مصنوعات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس موقع پر الخالد ٹینک کے علاوہ جے ایف 17 تھنڈرطیارہ ، اینٹی کروز میزائل حربہ سمیت پاکستان میں تیار ہونے والا جدید اسلحہ شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

آئیڈیاز 2022 میں پہلی مرتبہ 28 ترک کمپنیوں کی شرکت ایک غیر معمولی واقعہ ہے جسے خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے مطابق 18 نومبر تک جاری رہنے والی 4 روزہ دفاعی نمائش میں دنیا کے 64 ممالک اپنی جدید ترین مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں۔ دفاعی شعبے کے ماہرین نمائش میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی شرکت اور دلچسپی کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ نجی شعبہ میں دفاعی مصنوعات تیار کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کی نمائش میں شرکت بھی اہم ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481