اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

باب دوستی بدستوربند، دو ہزار پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے

5 4

چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی پرافغان حدود سے فائرنگ کے واقعے کے بعد سے باب دوستی چوتھےروزبھی بدستور ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند رہا جس کے نتیجے میں افغانستان میں پھنسے ساڑھے 9 ہزار سے زائد پاکستانی گزشتہ روزوطن واپس آگئے جبکہ سرحد پار موجود دو ہزار پاکستانی اب بھی پھنسے ہوئے ہیں جن کے پاس شناختی کارڈموجود نہیں ہیں ۔

ٹرانسپورٹ یونین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 3ہزار سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہے جن میں لوڈ اورخالی ٹرک اور کنٹینرز شامل ہیں۔ گاڑیوں کے پھنس جانے کے باعث بہت بڑی مقدار میں خوراک، سبزی اور میوہ جات خراب ہو رہے ہیں اور کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

دوسری طرف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک افغان حکام کی جانب سے باب دوستی واقعے میں ملوث ملزم پاکستان کے حوالے نہیں کیا جاتا، تب تک بارڈر بند رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ اتوارکو باب دوستی پر افغان حدود سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد باب دوستی کو بند کر دیا گیا تھا جو بدھ کو چوتھے روز بھی بند رہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481