اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں 7 ارب 38کروڑ کے26 تعلیمی، صحت منصوبےزیر غور

DWP

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی کی زیر صدارت آزادکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 2022-23کا تیسرا اجلاس کشمیر پلان ہاؤس مظفرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں 7ارب 38کروڑ 41لاکھ روپے کی لاگت کے26 منصوبہ جات زیر غور لائے گے۔ اجلاس میں پلاننگ کمیشن، وزارت امور کشمیر اور محکمہ مالیات کے سینئر آفیسران کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گرلز ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز میں سہولیات کی فراہمی کا 21کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد  مالیت کا منصوبہ اور آزاد کشمیر کے مڈل سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی کا منصوبہ لاگتی 11کروڑ 56لاکھ روپے، آزاد کشمیر کے انٹر، ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ کالجز کی فراہمی میں سہولیات کی فراہمی کا 36کروڑ 19لاکھ روپے سے زائد مالیت کا منصوبہ اور کالجز میں زمین وغیرہ کے معاوضہ جات کی ادائیگی کا منصوبہ لاگتی 6کروڑ 55لاکھ روپے، کوٹلی اور باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نوٹیفائیڈ علاقہ جات میں کل نو کلومیٹر سڑکات اور گلیوں کی تعمیر کے منصوبہ جات لاگتی 17کروڑ 73لاکھ روپے اور میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا منصوبہ لاگتی 6کروڑ 33لاکھ روپے،محکمہ سیاحت کی استعداد کار کو بڑھانے کا منصوبہ 24کروڑ 95لاکھ روپے کی علاوہ محکمہ سیاحت کی تشہیری ڈھانچے کے قیام کا 7کروڑ 11لاکھ روپے سے زائد کا منصوبہ، آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی آٹو میشن کا 4کروڑ 38لاکھ روپے سے زائد مالیت کا منصوبہ اور مظفرآبادمیں آئی ٹی سینٹر کے قیام کا 15کروڑ 74لاکھ روپے سے زائد مالیت کا منصوبہ، پونچھ میں بچوں کے تحفظ کیلئے فلاحی مرکز کے قیام کا منصوبہ لاگتی 5کروڑ 53لاکھ روپے، ضلع باغ، پونچھ اور میرپور میں خواتین کے تحفظ کیلئے شیلٹر ہوم کے تسلسل کے لیے 8کروڑ 62لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ، مظفرآباد میں ریونیو کمپلیکس کی تعمیر کا منصوبہ لاگتی 30کروڑ روپے، محکمہ لوکل گورنمنٹ کی استعداد کار کو بڑھانے کا 6کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔

علاوہ ازیں، آزادکشمیر کے 64بی ایچ یوز میں 4کروڑ 58لاکھ روپے مالیت سے شمسی توانائی کی تنصیب کے منصوبہ کی بیرونی امداد کے لیے کلیئرنس دی گئی۔ مزید براں مظفرآباد میں طارق آباد، گلشن کالونی اور ملحقہ علاقہ جات میں زمین کے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کی بحالی کا 13کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نظر ثانی منصوبہ، تحصیل شکر گڑھ ضلع ناروال میں کمیونٹی ہال کی تعمیر اور مہاجر کالونیوں میں ترقیاتی کام کا 33کروڑ 31لاکھ روپے کا منصوبہ اور محکمہ اطلاعات کے استعداد کار کا 6کروڑ روپے کا منصوبہ کے علاوہ بھمبر میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے نظر ثانی منصوبہ لاگتی 54کروڑ 98لاکھ سے زائد کا منصوبہ، ضلع نیلم میں 26.70کلومیٹر لنک روڈ کی بہترگی اور پختگی کا 38کروڑ 93لاکھ مالیت کا نظر ثانی منصوبہ کے علاوہ جنڈالہ پیر گلی روڈ کی9کلو میٹر روڈ کی اپ گریڈیشن لاگتی 44کروڑ 67لاکھ روپے کے منصوبہ جات زیر غور لائے جا کر منظوری دے دی گئی۔جبکہ وفاقی حکومت کی مالی معاونت سے مہاجرین 1989؁ء ومابعد کی مستقل آباد کاری کیلئے 3ارب 9کروڑ 60لاکھ روپے کے منصوبے کو وفاقی حکومت سے منظوری کیلئے بھی کلیئر کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبہ جات کی موقع پر جا کر مانیٹرنگ کریں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی آف ورک کو ملحوظ خا طر رکھتے ہوئے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔ فیاض علی عباسی نے کہا کہ ریاست کی ترقی و خوشحالی کے لیے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے  تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مانیٹرنگ کے نظام کو موثر بنائیں تاکہ منصوبوں کی تکمیل بہتر انداز سے ممکن ہو سکے۔
٭٭٭٭٭


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481