اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مقبوضہ کشمیر میں ہندو وزیر اعلٰی  لانے کا بھارتی منصوبہ

President AJK Pic4

مقبوضہ کشمیر میں ہندو وزیر اعلٰی  لانےکے بھارتی منصوبے کا انکشاف ہوا ہے،تاہم آزاد کشمیر کی قیادت نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پونچھ بہادر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے یہاں کے بسنے والوں نے نہ صرف 1947 بلکہ 1832 میں بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ایک آزاد خطہ حاصل کیا جس میں آج ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے ساتھ  370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد وہاں کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے۔  مقبوضہ کشمیر میں ہندو وزیر اعلٰی  لانے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ  کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو مزید دبایا جا سکے۔ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے اپنے بہن بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بھارتی وزیر دفاع نے کشمیر پر حملے کی جو دھمکی دی ہے میں آج یہاں پونچھ کی دھرتی سے  بھارتی حکومت اور بھارتی وزیر دفاع متنبہ کرتا ہوں کہ آزاد کشمیر کا خطہ ہمارے آباو اجداد نے اپنے زور بازو سے حاصل کیا تھا اور آج بھی ہم کشمیری اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

صدر ریاست نے کہا کہ میں آج  جامع پونچھ راولاکوٹ کے کا نووکیشن کی تقریب میں آ کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔  فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے لیے یہ ان کی زندگی میں سب سے اہم سنگ میل ہے کیونکہ آج کے بعد وہ زندگی کا ایک نیا سفر شروع کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اس چیز کا نام نہیں کہ آپ نے زندگی کے کسی خاص پہلوکے بارے میں معلومات یا علم حاصل کر لیا یا ڈگری حاصل کر لی بلکہ حقیقی تعلیم یہ ہے کہ آپ  جس ملک میں رہتے ہیں اس ملک کے کتنے اچھے شہری بنے ہیں۔ طلبا و طالبات کے والدین اور ان کے اساتذہ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، والدین کی توجہ اور قربانیوں سے آج آپ لو گ اس مقام پر پہنچے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں راولاکوٹ میں یونیورسٹی آف پونچھ کے چھٹے کانوکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

President AJK Pic 1

وائس چانسلر جامع پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی نے گزشتہ دور میں اپنی بہترین پراگریس دی ہے جس کی وجہ سے اس کا شمار ملک کی بہترین یونیورسٹیز میں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ ایک سیاحتی مقام ہے یہاں اس انڈسٹری کے لیے بے پناہ پوٹینشل ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی نے ہاسپٹیلٹی کا شعبہ بھی شروع کیا تاکہ یہاں ہوٹل انڈسٹری مزید ترقی کر سکے۔

کانوکیشن میں سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران، اعلیٰ حکومتی شخصیات، سول سوسائٹی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے چھٹے کانووکیشن میں یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئی۔ صدر آزادکشمیر و چانسلر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز اور ڈگریاں دیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے 1869 طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئی جن میں سے 35 طلباء و طالبات نے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں سے گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

دریں اثنا صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عباسپور میرا سیاسی قلع ہے اور میرے دل کے بہت قریب ہے، میں یہاں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور میں یہاں کے مسائل حل کرانے کے لیے حکومت سے کہوں گا اور عباسپور کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل ہوں گے بالخصوص ہسپتال اور تعمیرو ترقی کے پراجیکٹس جلد مکمل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار نہوں نے آج یہاں عباسپور ریسٹ ہا ؤس میں مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی وفود سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد سے تفصیلی ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عباسپور بار ایسوسی ایشن کے صدر مشتاق ایڈووکیٹ نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو عباسپور کے چیدہ چیدہ مسائل سے آگاہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481