اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان بیس نومبر تک ہو سکتا ہے

General Qamar Javed Bajwa

آرمی چیف کے نام کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت امکان ہے کہ 20 نومبر تک نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان ہو سکتا ہے ۔اس حوالے سے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ یعنی 29 نومبر کا انتظار نہیں کیا جائے گا بلکہ اگلے 72 گھنٹوں کے دوران فیصلہ ہو سکتا ہے کہ پاک فوج کا نیا سپہ سالار کون ہوگا۔
قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے میں سینیارٹی کو ترجیح دی جائے گی ۔ اس کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بڑے بھائی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات کے بعد پہلے ہی کیا جا چکا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے دفاعی حکام سے ایک دو روز میں رابطہ کیا جائے گا تاکہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے پر تقرری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
اس کے بعد وزارت دفاع کی جانب سے سینئر ترین تھری سٹار جرنیلوں کے ناموں کی فہرست کے ساتھ سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم شہباز شریف چیف ایگزیکٹو اختیارات استعمال کرتے ہوئے دونوں عہدوں پر تقرری کر دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اعلی ترین سطح پر مشاورت کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرمی چیف جیسے حساس ترین عہدے پر تقرر کے معاملے کو مزید افواہوں اور قیاس آرائیوں کی نذر ہونے سے بچانے کے لیےجنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے ایک ہفتہ پہلے ہی یہ فیصلہ کر لیا جائے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقاتیں اور دورے بھی شروع کر دیے ہیں۔ اس کے باوجود سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے نئے آرمی چیف کے تقرر کے معاملے کو مسلسل زیر بحث لایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اس وقت سوشل میڈیا اور روایتی میڈیا پر سب سے زیادہ یہی معاملہ ڈسکس کیا جا رہا ہے۔ اس کی نظیر پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے نہیں ملتی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481