اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لکی مروت میں دہشت گردحملہ، 6پولیس اہلکار شہید

f995a96a 181e 4bd4 adbd 4fd9de128503

 

خیبر پختونخواہ کے شہر لکی مروت کی حدود  میں پولیس موبائل پر  ہونے والے دہشت گردوں کے  سفاک حملے کے نتیجے  میں 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے ذرائع  کے مطابق لکی مروت میں ہفتہ وار میلے کے موقع پر پولیس کی ایک موبائل سکیورٹی کے لیے جارہی تھی کہ اس دوران تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے  اچانک پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار  موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہےکہ حملے کے نتیجے  میں شہید ہونے والے اہلکاروں  میں پولیس موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی بھی شامل ہیں جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں  کی شناخت اے ایس آئی علم دین،کانسٹیبل پرویز ،، دل جان، عبداللہ، احمد اور محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق  واقعے کے فوری بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا تاہم آخری اطلاعات تک کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481