اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری گلیات میں سرمائی رت کا راج ۔۔ بارش اور برفباری

muree

مری ( کوہسار نیوز)ملکہ کوہسار مری میں تیز بارش جبکہ گلیات میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری کاسلسلہ جاری ہے جس سے گلیات کی پوری وادی نے برف کی سفیدچادر اوڑھ لی ہے جس سے وادی کاحسن بھی دوبالا ہوگیاہے

وقفے وقفے سے تیز بارش یخ بستہ ہواؤں اورگہرے کالے بادلوں نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس کے باعث یہاں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے

بارش شروع ہوتے ہی مری شہر اورگردونواح کے علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے سے ہیٹر اورچولہے بجھ گئے جس سے صارفین کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے

صارفین کاکہنا ہے سوئی گیس کے پریشرمیں کمی روزانہ کامعمول بن چکا ہے عوامی حلقوں نے جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس اسلام آباد سے فوری نوٹس لینے اورغفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے

ادھرمری کی انتظامیہ نے متوقع برفباری سے نمٹنے کی تمام تیاری بھی مکمل کرلی ہیں اورتمام متعلقہ اداروں کو بھی ہائی الرٹ کردیاگیا ہے

محکمہ موسمیات نے گرتے ہوئے درجہ حرارت گلیات اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف کے آغاز کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بھی آنیوالے 24 گھنٹوں میں برفباری کی پیش گوئی کردی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481