اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 سابق وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملےکا سہولت کارگرفتار

14

سی ٹی ڈی پنجاب اور ایک حساس ادارے نے راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر ) شجاع  خانزادہ شہید  پر خودکش  حملےکا سہولت کار گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم عبد اللہ خان ڈھڈیال ضلع میر پور   آزاد کشمیر کا رہائشی ہے، جس کے قبضےسے دھماکا خیز مواد برآمدکر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم دھماکا خیز مواد راولپنڈی اور اسلام آباد میں تخریب کاری کے لیے لے جا رہا تھا۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم کاتعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم  نے افغانستان سےتربیت لی، ملزم مدرسہ ابراہیمیہ سیاکھ کا مہتمم بھی بتایا جاتا  ہے، تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے سابق وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ملوث  دو ملزمان حمزہ اور قاری سہیل کی رہائش کا متعدد بار انتظام کیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزم قاری سہیل اس وقت افغانستان میں موجود ہے، ملزم نےشجاع خانزادہ پر حملےکے ماسٹر مائنڈ قیصر مصطفیٰ عرف کیپٹن نعمان کو بھی پناہ دی تھی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم کاسسر مسعود الحق سیاکھوی اوربرادر نسبتی ابراہیم سیاکھوی اشتہاری ملزمان ہیں اور دونوں فرار کے بعد  اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے مسعود سیاکھوی کی ہدایت پر  خودکش حملہ آور کوپناہ دی تھی۔خیال رہےکہ سابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر ) شجاع خانزادہ 16 اگست 2015 کو اٹک میں واقع ان کے آبائی گاؤں  شادی خان میں ڈیرے پر ہونے والے ایک خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481