اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرائے عالمگیر میں تھانیدار پولیس وین میں ڈھولچی لے کر پہنچ گیا

police

تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں اس وقت پنجاب پولیس کا کیا کردار ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مارچ کے دوران سرائے عالمگیر میں ایک تھانیدار پولیس وین میں ڈھولچی کو لے کر جلسہ گاہ میں پہنچ گیا۔
موقع پر موجود لوگوں کے مطابق مذکورہ ایس ایچ او جب ڈھولچی لےکر جلسہ گاہ پہنچا تو رہنما ق لیگ عمران بھٹی نےاس پر نوٹ نچھاور کیے۔
جبکہ ایس ایچ او الطاف گوہر نے بھی جواب میں ق لیگ کے مذکورہ رہنما پر نوٹ لُٹا کر حساب برابر کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈھولچی نوٹ پکڑتے ہوئے خوشی میں ایس ایچ او کے نعرے لگاتا رہا۔
واقعہ سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنےکے بعد پولیس حکام  نے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے تاہم ذرائع نے امکان ظاہر کیہا ہے کہ مذکورہ پولیس افسر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی کیونکہ اس نے صوبائی حکومت کے اعلٰی عہدیداروں کی تقلید کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481