اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 عمران خان کو ملے قیمتی تحائف کس سے اور کتنے میں خریدے؟تاجر عمرفاروق کاانکشاف

tajar1

لاہور ( کوہسار نیوز) سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کو 75 لاکھ درہم کے تحفے دیئے گئے تھے، اس میں مہنگی ترین گھڑی سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے توسط سے دبئی کے تاجر عمر فاروق ظہور کو خفیہ مشن میں فروخت کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانی نژاد نارویجن کروڑ پتی تاجر عمر فاروق ظہور کے پاس یہ چیزیں ثابت کرنے کے لیے مکمل شواہد موجود ہیں کہ اس نے سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر سے مہنگی ترین گھڑی اور تین دیگر توشہ خانے تحفے 75 لاکھ درہم میں خریدے۔ تحائف میں ایک گھڑی، ایک انگوٹھی، کف لنکس کا جوڑا اور قلم شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تمام توشہ خانہ کی چیزیں خریدنے کے بعد مجھے بلیک میل کرنے کے لیے سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا سہارا لیا، اور اس کے لیے انہوں نے مجھ پر منی لانڈرنگ کے جعلی مقدمات درج کروائے گئے۔
عمر فاروق ظہور نے ایک حلفے نامے میں بتایا کہ میں کراچی میں رہتا ہوں، اور پختہ یقین اور حلف کے ساتھ اعلان کرتا ہوں میں نے توشہ خانہ کے تحائف خریدے ہیں، اور ان کی قیمت 75 لاکھ اماراتی درہم ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481