اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مری نے مریضوں کو رلا دیا

thq

مری (کوہسار نیوز)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری مریضوں کو دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں ریفرکرنے میں مصروف ہے جبکہ بیماریوں کے علاج کیلئے یہاں کوئی سہولت نہیں ہے جبکہ تین ماہ قبل اسی ہسپتال سے نئی ڈیلائسسز مشین بھی چوری ہو چکی ہے جس کا تاحال کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا
گذشتہ روز قیصر نامی شخص نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیمار بیوی کو چار بجے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری علاج کیلئے لے کر آیا لیکن ہسپتال والوں نے میری بیوی کاعلاج تک نہ کیا اور راولپنڈی ہسپتال میں ریفر کر دیا اوررات10 بجے تک کوئی ایمبولینس نہ دی کہ میں اپنی بیمار بیوی کو لیکر راولپنڈی جاسکوں بعدازاں مری میڈیا کی مداخلت پر میں ایمبولینس میں اپنی بیوی کو لیکر راولپنڈی ہسپتال میں پہنچا
متاثرہ شخص اوردیگر اہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیوہسپتال مری کی اصلاح احوال کی جائے کیونکہ مذکورہ ہسپتال میں غریب اور عام مریضوں کیلئے عام دنوں میں علاج کی سہولت نہیں ہے توکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کا حال کیا ہوگا
ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کی ایڈمنسٹریشن تو خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے جبکہ مریض رل کر رہ گئے ہیں عوام نے اعلی حکام اور ذمہ دار ان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481